صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے ملاقات، سیاسی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے جھالاوان ہاؤس کوئٹہ میں صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیاسی و علاقائی صورتحال سمیت محکمانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ان کی بروقت تکمیل اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے مؤثر اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی مشاورت، اتفاقِ رائے اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات کے موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری بھی موجود تھے۔
