ڈاکٹر عائشہ فیض کی گرفتاری پر نوابزادہ لشکری رئیسانی کا ردعمل، حکومت پر قانون و اخلاقی حدود پار کرنے کا الزام
کوئٹہ میں ریٹائرڈ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کی گرفتاری پر نوابزادہ لشکری رئیسانی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عائشہ فیض کی گرفتاری کے ذریعے حکومت نے قانون اور اخلاقی حدود پار کر دی ہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی مبینہ پامالیوں کا نوٹس لیں اور انہیں روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

