افغانستان: بادغیس میں 11 طالبان جنگجو مبینہ زہر خورانی کا شکار، باورچی گرفتار
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبہ بادغیس میں ایک فوجی اڈے پر 11 طالبان جنگجو مبینہ طور پر زہر خورانی کا شکار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ جنگجو طالبان کی تھرڈ انفنٹری بریگیڈ کے ارکان ہیں۔ واقعے کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے صوبہ ہرات منتقل کیا گیا۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان حکام نے واقعے کے سلسلے میں فوجی اڈے کے باورچی کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم زہر خورانی کی اصل وجہ اور واقعے کے محرکات تاحال واضح نہیں ہوسکے۔
رپورٹس کے مطابق متاثرہ جنگجوؤں کو صبح کے وقت ہرات منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
دوسری جانب طالبان حکومت کی جانب سے واقعے، متاثرہ اہلکاروں کی صحت یا زہر خورانی کی وجوہات کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

