اسلام آباد سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ حکومت پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاکستان پر عائد پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کرے
انہوں نے سینیٹ اجلاس میں کہا کہ اگر گیس پائپ لائن منصوبہ قابلِ عمل نہیں تھا تو اس پر صدرِ پاکستان سے دستخط کیوں کرائے گئے۔ ان کے مطابق منصوبہ 20 سال قبل مکمل ہوجاتا تو آج ملک میں صنعت کو فائدہ پہنچ رہا ہوتا

