کوئٹہ: آسماء کے ماموں عبدالصمد اور دیگر رشتہ داروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسماء کی جانب سے عائد الزامات کو مسترد کردیا۔
عبدالصمد کا کہنا تھا کہ آسماء کو نہ اغوا کیا گیا اور نہ ہی اس پر تشدد ہوا۔ ان کے مطابق خدابخش کی آسماء سے پانچ سال قبل منگنی ہوئی تھی اور آسماء کے کہنے پر خدابخش نے سرکاری ملازمت بھی چھوڑ دی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ آسماء کی والدہ بیٹیوں کے ذریعے بلیک میلنگ کرتی ہیں، جبکہ ان کا بھانجا بے قصور ہے۔ عبدالصمد نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وزیر داخلہ ضیاء لانگو سے مطالبہ کیا کہ ان کی فریاد بھی سنی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔
خدابخش کی والدہ نے بھی آسماء پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آسماء نے ان کے بیٹے کو دھوکہ دیا، پیسے لیتی رہی لیکن شادی نہیں کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آسماء کے خلاف پہلے سے مقدمات درج ہیں۔

