کوئٹہ: ایڈووکیٹ شہریار اچکزئی کے مبینہ اغوا پر ینگ لائرز الائنس بلوچستان اور پروفیشنل لائرز پینل بلوچستان نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے 18 اگست کو مکمل عدالتی ہڑتال کے اعلان کی بھرپور حمایت کردی۔
ینگ لائرز الائنس بلوچستان کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ شہریار اچکزئی کا کئی گھنٹوں سے لاپتہ ہونا انتہائی تشویشناک ہے، انہیں فوری طور پر بحفاظت بازیاب کرایا جائے اور مبینہ اغوا کے واقعے کی مکمل، شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں۔
ینگ لائرز الائنس نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے، جبکہ وکلاء کو تحفظ فراہم کرنا ریاست اور متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریار اچکزئی کی بازیابی میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اگر انہیں جلد بازیاب نہ کرایا گیا تو احتجاج سمیت سخت اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔
دوسری جانب پروفیشنل لائرز پینل بلوچستان نے بھی ایڈووکیٹ شہریار اچکزئی کے مبینہ اغوا پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی 18 اگست کی مکمل عدالتی ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
پروفیشنل لائرز پینل بلوچستان کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ شہریار اچکزئی کا کئی گھنٹوں سے لاپتہ ہونا انتہائی تشویشناک ہے، ان کی بحفاظت بازیابی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں

