بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) نے سوراب کے علاقے گدر میں مبینہ بمباری اور شہریوں کی ہلاکت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ عوامی آبادیوں پر بمباری اور شہید ہونے والوں کو دہشت گرد قرار دینا انتہائی شرمناک عمل ہے۔
بی وائی سی کے مطابق چار سالہ معصوم بچوں سمیت شہریوں کی ہلاکت کا واقعہ روح کو جھنجھوڑ دینے والا ہے، جبکہ زخمیوں اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے بجائے انہیں دہشت گرد قرار دینا بلوچوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔
بی وائی سی نے واقعے کے خلاف کل بلوچستان بھر میں بطورِ سوگ پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

