Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

سوراب گدر سانحہ: امن کے نام پر معصوموں کا خون قبول نہیں,شمائلہ اسماعیل

 بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن شمائلہ اسماعیل نے سوراب کے علاقے گدر میں بچوں، خواتین، بزرگوں اور دیگر شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بلوچ آبادیوں کے گھروں پر بمبار طیاروں کے بے رحمانہ استعمال اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن کے نام پر بچوں، خواتین اور بزرگوں کا خون کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بندوق اور طاقت بلوچستان کے سیاسی و آئینی مسائل کا حل نہیں۔ اگر امن کے نام پر بچوں کی لاشیں اٹھانی پڑیں تو یہ امن نہیں بلکہ ظلم اور جبر ہے۔ سوراب گدر واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات، اصل حقائق عوام کے سامنے لانے اور ذمہ داروں کے تعین کا مطالبہ کرتے ہیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.