Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، 6 نشستوں پر پولنگ جاری

کوئٹہ: بلوچستان کے تین اضلاع ژوب، لورالائی اور سبی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت مختلف میونسپل کمیٹیز اور یونین کونسلز کی 6 جنرل نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر 19 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ متعلقہ حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 ہزار 546 ہے، جن میں 2 ہزار 942 مرد اور 2 ہزار 604 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

الیکشن کے لیے مجموعی طور پر 8 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 2 مردوں، 2 خواتین اور 4 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق 6 پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 2 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.