راولپنڈی: شادی کا جھانسہ دیکر بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار
راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
راولپنڈی میں شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ روات میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق خاتون کی مبینہ طور پر دو سال قبل بنکاک میں ملزم سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد دونوں میں دوستی ہوگئی۔
خاتون کے مطابق تقریباً چار ماہ قبل ملزم نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرائے پر فلیٹ لے کر اسے وہاں رہائش اختیار کرنے کے لیے بلایا۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم نے متعدد مرتبہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ شادی کے مطالبے پر وہ مختلف حیلے بہانے کرکے معاملہ ٹالتا رہا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

