Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

قرض کی عدم ادائیگی، راجپال یادیو کی گروی جائیداد 9 ستمبر کو نیلام ہونے کا امکان

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار راجپال یادیو کو اپنی پروڈکشن کمپنی کے غیر ادا شدہ قرض کے باعث نئی مالی مشکلات کا سامنا ہے، جہاں سینٹرل بینک آف انڈیا نے قرض کی وصولی کے لیے قانونی کارروائی تیز کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بینک نے اتر پردیش میں واقع اداکار کی آبائی جائیداد پر ضبطی کا نوٹس چسپاں کر دیا ہے۔ نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر مقررہ مدت کے اندر بقایا رقم ادا نہ کی گئی تو گروی رکھی گئی جائیدادیں نیلام کر دی جائیں گی۔

اطلاعات کے مطابق راجپال یادیو اور ان کی پروڈکشن کمپنی پر واجب الادا قرض اور سود کی مجموعی رقم بڑھ کر 16 کروڑ 61 لاکھ بھارتی روپے تک پہنچ چکی ہے۔

بینک نے قرض کی ادائیگی کے لیے 34 دن کی مہلت دی ہے۔ اگر اس دوران رقم ادا نہ کی گئی تو 9 ستمبر کو گروی رکھی گئی جائیدادوں کی آن لائن نیلامی کی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.