Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

ٹرمپ نے غیر امریکی والدین کے بچوں کو خودکار امریکی شہریت دینے پر پابندیاں عائد کر دیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں پیدائش پر شہریت کے حق کو مزید محدود کرنے کی ایک اور کوشش کرتے ہوئے نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا ہے۔

نئے حکم نامے کے تحت غیر امریکی شہریوں کے امریکا میں پیدا ہونے والے بچوں کو خودکار طور پر شہریت دینے سے متعلق قوانین کو مزید سخت کیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس سلسلے میں نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے سابقہ ایگزیکٹو آرڈر کے خلاف امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کو “بدقسمت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ پیدائشی شہریت سے متعلق پالیسی میں مزید اصلاحات کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے جنوری 2025 میں بھی پیدائشی شہریت کو محدود کرنے کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا، تاہم 30 جون 2026 کو امریکی سپریم کورٹ نے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ یہ حکم نافذ نہیں کیا جا سکتا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.