Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

جماعت اسلامی کا مہنگائی اور اضافی پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج، قومی شاہراہ بند، ٹریفک معطل

حب جماعت اسلامی کی مرکزی کال پر اضافی پیٹرولیم لیوی ملک بھر میں جاری بےروزگاری اور مہنگائی کے خلاف حب کے جماعت اسلامی سینئر رہنماؤں اور کارکنوں نے حب شہر کے بھوانی کے مقام پر مظاہرین نے احتجاجی دھرنا دے دیا جماعت اسلامی کارکنوں کے احتجاجی دھرنے سے کراچی ٹو کوئٹہ قومی شاہراہ بند روڈ کے دونوں جانب سے گاڈیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی مسافر شدید مشکلات سے دوچار ہوکر رہ گئے

حب شہر جماعت اسلامی مظاہرین نے ملک بھر میں جاری پیٹرول مہنگا ہونے پر اور ملک بھر میں جاری مہنگائی اشیاء خوردونوش سمیت تمام چیزیں مہنگی ہونے پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے کہا کہ پٹرول حد سے زیادہ مہنگا، بجلی،گیس سمیت اشیاء خوردونوش کی تمام چیزیں مہنگی ہوچکی ہیں پاکستانی عوام پریشان جماعت اسلامی کارکنان عوام کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئی ہے ہر چیز کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے عام آدمی غریب طبیعہ کے لوگوں کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے عوام کا جینا محال ہوچکا ہے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سمیت اشیاء خوردونوش تمام چیزوں کی قیمتیں کم کی جائے بڑھائی جانے والی قیمتیں فوراً واپس لیا جائے بےروزگار، عام عوام کو ریلیف دیا جائے جماعت اسلامی کارکنوں کا حکومت وقت سے مطالبہ کیا


۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.