Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

عوام امن، انصاف اور بلوچستان کے عوامی حقوق کے حصول کے لیے آج کی پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنائیں، مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ

امیرِ جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ آج 7 اگست، جمعہ، پرولیم مصنوعات پر چھپے ٹیکس، شاہراہوں پر لوٹ مار، بدامنی، بے روزگاری، بدعنوانی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے خلاف ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں بلوچستان بھر میں بھی بڑی شاہراہوں پر پُرامن کیمپیں قائم ہوں گے۔کوئٹہ میں تین مقامات بلیلی کے قریب، میان غنڈی، تیرہ میل شاہراہ بند کیے جائیں گے، ٹرانسپورٹرز، ٹرک، بس، مزادہ اور دیگر ٹرانسپورٹ، لیویز، تاجر برادری اور مختلف عوامی حلقوں نے ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

جماعت اسلامی نے صوبے بھر میں ذمہ داران، کارکنان اور نوجوانوں کو منصوبہ بندی کے ساتھ ہدایات جاری کر دی ہیں اور کیمپیں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے ملاقاتوں، تنظیمی اجلاسوں اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہڑتال کسی ایک جماعت یا طبقے تک نہیں بلکہ بلوچستان کے عوام، تاجروں، ٹرانسپورٹرز، مزدوروں اور نوجوانوں کی مشترکہ پریشانیوں پر مبنی ہے۔ بس کا مقصد امن کا قیام، بدامنی اور بے روزگاری کا خاتمہ، شاہراہوں پر لوٹ مار روکنا، بدعنوانی، پرولیم مصنوعات پر چھپے ٹیکس کے خاتمے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے مطالبات کو اجاگر کرنا ہے۔

مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا کہ بدامنی اور بدعنوانی نے بلوچستان کے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ عوام کی جان، مال، عزت اور روزگار۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.