Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 12 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 12 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اگست کو ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔ بروقت اور مؤثر آپریشن کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 6 اگست کو ضلع مستونگ میں ایک اور انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں مزید 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، جبکہ ان کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.