Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

ہ 5 اگست 2019 کا بھارتی اقدام بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی تھا، میر محمد صادق عمرانی

 بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر اور وزیرِ آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کا خاتمہ ایک غیر قانونی اقدام تھا، جو بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام شروع دن سے اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتے آئے ہیں اور یہ حمایت آئندہ بھی ہر سطح پر جاری رہے گی۔

میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر عالمی برادری کے لیے ایک واضح سفارتی پیغام ہے کہ مسئلہ کشمیر تاحال حل طلب ہے اور اس کا منصفانہ حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے مطابق ہی ممکن ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام کشمیری عوام کی جائز جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.