Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

شاہ عبدالطیف بھٹائی کی تعلیمات امن، محبت اور انسانیت کا لازوال پیغام ہیں: مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی نے اپنی تعلیمات اور شاعری کے ذریعے امن، محبت، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا۔

 

ان کی تعلیمات آج بھی معاشرے کے لیے مشعل راہ ہیں اور لوگوں کو باہمی احترام، رواداری اور اخوت کا پیغام دیتی ہیں۔

 

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کا کلام دلوں کو جوڑنے اور انسانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا ذریعہ ہے جبکہ “شاہ جو رسالو” پوری دنیا کے لیے ایک انمول ادبی اور روحانی تحفہ ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کی تعلیمات پر عمل کر کے ایک پرامن، متحد اور خوشحال معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.