Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ادویات تیار کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران معروف ادویہ ساز کمپنیوں کے نام پر تیار کی جانے والی بڑی مقدار میں جعلی جنسی ادویات برآمد کی گئیں جبکہ ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینری اور دیگر متعلقہ سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

 

ترجمان نے بتایا کہ گودام سے برآمد ہونے والی جعلی ادویات، خام مال اور مشینری کی مجموعی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

 

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان معروف ادویہ ساز کمپنیوں کے نام، پیکنگ اور برانڈ کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے جعلی ادویات تیار کر کے مارکیٹ میں فروخت کر رہے تھے۔

 

ایف آئی اے نے تمام جعلی ادویات، مشینری اور دیگر شواہد قبضے میں لے کر نیٹ ورک میں ملوث ملزمان کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.