Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

چیف ایڈیٹر روزنامہ الجزیرہ کوئٹہ، مرحوم زبیر احمد بلوچ، کے ایصالِ ثواب کے لیے اسلام آباد پریس کلب کے ممبران کی جانب سے دعائیہ تقریب کا انعقاد۔

چیف ایڈیٹر روزنامہ الجزیرہ کوئٹہ، مرحوم زبیر احمد بلوچ، کے ایصالِ ثواب کے لیے اسلام آباد پریس کلب کے ممبران کی جانب سے دعائیہ تقریب کا انعقاد۔

 

اسلام آباد؛ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبر چیف ایڈیٹر الجزیرہ کوئٹہ زبیر احمد بلوچ (مرحوم)اور اراکین کے عزیز و اقارب، جو حالیہ دنوں میں انتقال کر گئے تھے، کے ایصالِ ثواب کے لیے نیشنل پریس کلب میں اجتماعی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ،ممبر گورننگ باڈی نثار احمد،سینئر صحافی حاجی نواز رضا، ممبر گورننگ باڈی عامر رفیق بٹ، جاوید اقبال، قربان ستی، صدر ربجا سردار شاہد حمید،رانا زاہد حسین ،چوہدری اکرم کشمیری،شفیق چوہدری، اسحاق چوہدری، راجہ بشیر عثمانی سمیت مرحومین کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور نیشنل پریس کلب کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے مرحومین کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر شرکاءنے مرحوم زبیر احمد بلوچ کی صحافتی، سماجی اور پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دعائیہ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.