مورخہ 2026-7-8
خضدار()خضدار،شہزاد سٹی میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور معروف قبائلی شخصیت میر شفیق الرحمان مینگل کے گھر پر خودکش حملہ ہوا ہے حملے کے نتیجے میں گھر کا مین گیٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا پولیس کے مطابق حملہ آور نے گھر کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کے علاقے میں بھی اس کی آواز سنی گئی حملے میں میر شفیق الرحمان مینگل محفوظ رہے تاہم ان کے 3 محافظ موقع پر ہی جان کی بازی ہارگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے محافظ مینگل خاندان کی سیکیورٹی پر مامور تھے اور حملے کے وقت گیٹ پر ڈیوٹی دے رہے تھےاس واقعے میں میر شفیق الرحمان مینگل کے ایک قریبی رشتہ دار سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کر دیےانتظامیہ نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے پیپلزپارٹی کےرہنماؤں نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جمہوریت اور امن پر حملہ ہےانہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

