ڈھاڈر کے قریب کمبڑی براہم باران کے علاقے میں گزشتہ شب نامعلوم افراد نے بجلی کی مین ہائی ٹرانسمیشن لائن کے دو کھمبوں کو مبینہ طور پر دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا
بولان، ڈھاڈر(رپورٹ محمد عارف بنگلزئی)ڈھاڈر کے قریب کمبڑی براہم باران کے علاقے میں گزشتہ شب نامعلوم افراد نے بجلی کی مین ہائی ٹرانسمیشن لائن کے دو کھمبوں کو مبینہ طور پر دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں ڈھاڈر شہر مکمل طور پر بجلی سے محروم ہو کر اندھیرے میں ڈوب گیا ہے واپڈا ذرائع کے مطابق دھماکے سے تباہ ہونے والے کھمبوں کی مرمت اور بجلی کی بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا تاہم متاثرہ ٹرانسمیشن لائن کی مکمل بحالی میں چند روز لگ سکتے ہیں بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر کچھی کیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہیکہ متاثرہ کھمبوں کی بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے تاکہ شدید گرمی میں شہری سکون کا سانس لے سکیں

