ٹی اے ایف-اے بی ایل پبلک سیکٹر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایوارڈز 2026″ پاکستان کے پہلے ایوارڈز ہیں۔
نادرا کے مطابق پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر “سٹیزن ایکسپیرینس آف دی ایئر” کا ایوارڈ دیا گیا، جبکہ پاکستان آن لائن ویزا سسٹم (POVS) پر “ایکسیلینس اِن ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن” کا ایوارڈ حاصل کیا۔
نادرا ٹیکنالوجیز کو ای سہولت پر “فن ٹیک سلوشن آف دی ایئر” ایوارڈ سے نوازا گیا۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے ایوارڈز تقسیم کیے۔
ایوارڈز ٹیک ایڈوائزری فورم اور الائیڈ بینک لمیٹڈ کی جانب سے منعقد کیے گئے تھے۔

