پاسدارانِ انقلاب کے بیان کے مطابق حملے میں دشمن کے کئی افسران اور اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔
بیان میں کہا گیا کہ خطے سے امریکی افواج کے مکمل انخلا تک جدوجہد جاری رہے گی اور “اللہ کی مدد سے جارح ملک کو اس کے اقدام کی سزا دی جائے گی۔”
ایرانی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک امریکہ کی جانب سے دھمکیاں اور بحری جہازوں کی آمدورفت میں مداخلت جاری رہے گی، آبنائے ہرمز بند رہے گی۔

