Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

قلات میں ایک ارب بیس کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے روڈ پر ناقص میٹریل کا استعمال

الجزیرہ ویب ڈیسک

قلات کی یوسی تاوا کے چیئرمین حفیظ اللہ مینگل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قلات میں ایک ارب بیس کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے روڈ پر ناقص میٹریل کا استعمال کیا جارہا ہے، مذکورہ پراجیکٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

سڑک کی تعمیر میں ایک ارب روپے غبن کرکے صرف 20 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے نشاندہی کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جبکہ مذکورہ ٹھیکیدار کو کہا گیا تو وہ الٹا دھمکیوں پر اتر آیا۔

حفیظ اللہ مینگل نے مزید کہا کہ مذکورہ منصوبے میں کچھ لوگ اپنا حصہ لے چکے ہیں اور اس حوالے سے کہیں بھی کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ ایکسین بی اینڈ آر اور ایم پی کی ملی بھگت سے منصوبے پر کام جاری ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، سیکرٹری بی اینڈ آر اور دیگر حکام سے نوٹس لیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مذکورہ منصوبے میں ناقص میٹریل کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے باز پرس کی جائے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.