ویب ڈیسک کے مطابق صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہاہے کہ شب برات مغفرت بخشش اوراپنے رب کو منانے کی را ت ہے،مقد س را ت میں آ تش بازی کرنے والے اللہ تعالی کے غضب کو دعو ت دینے والو ں میں شمار ہو تے ہیں،اللہ کی رحمت والی مقد س را تو ں کو کھیل کود اور تما شے میں ہر گزنہیں گزارنا چاہیے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ یہ رات مسلمانوں کے لئے آہ و گریہ و زاری کی رات ہے، رب کریم سے تجدید عہد کی رات ہے، شیطانی خواہشات اور نفس کے خلاف جہاد کی رات ہے، یہ رات اللہ کے حضور اپنے گناہوں سے زیادہ سے زیادہ استغفار اور توبہ کی رات ہے۔ اسی رات نیک اعمال کرنے کا عہد اور برائیوں سے دور رہنے کا عہد دل پر موجود گناہوں سے زنگ کو ختم کرنے کا موجب بن سکتا ہے۔انہو ں نے کہاکہ ۔
ایسی برکت اورعز ت والی را ت کھیل کود ور تما شے کیلئے نہیں بلکہ اپنے رو ٹھے ہو ئے ر ب کو منانے کیلئے ہے،دنیا کے اندر پھیلی ہو ئی بے چینی، افراتفری اورتمام تر مصا ئب آلام سے نجا ت اورچھٹکارے کا راستہ اللہ تعالی کی یاد اوراس کی بار گاہ میں سچی تو بہ کر ناہے۔ شب برار ت میں اللہ تعالی کی رحمت گناہ گارو ں کو آواز دیتی ہے اور اللہ تعالی کے فر شتے گناہ گاروں کو تلا ش کر تے ہیں جو اللہ تعا لی کی بار گاہ میں سچی تو بہ کرے اللہ تعا لی کے فر شتے اس سے مصا فحہ کر تے ہیں اور تو بہ کر نے پر مبارکباد دیتے ہیں
جس سے اللہ تعالی کے فر شتے مصا فہ کر یں اس پر اللہ کی طر ف سے رقت طاری ہو جا تی ہے آ نکھو ں سے آ نسو جاری ہو جا تے ہیں اوراس کادل سچی تو بہ پر ما ئل ہو جا تا ہے۔