ویب ڈیسک کے مطابق معروف امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا 35 برس کی ہوگئیں۔ 28 مارچ 1986ء کو نیویارک میں پیدا ہونے والی لیڈی گاگا کا اصل نام سٹیفنی جونے انجلینا جرمانوٹاہے۔
انہوں نے 4برس کی عمرمیں پیانوبجانا سیکھا اور صرف 13برس کی عمر میں اوپن مائیک نائٹ میں پرفارم کیا۔ اپنی کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی لیڈی گاگا اعلیٰ درجے کی گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی موسیقاربھی ہیں جنہوں نے حال ہی میں ہالی وڈ فلموں میں بھی انٹری دی ہے۔
ان کی متعدد البم مارکیٹ میں آچکی ہیں جن میں دافیم، جسٹ ڈانس اور پوکرفیس نے دنیا بھر میں دھوم مچادی۔