جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ سب سے پہلے قوم دل سے شکر یہ ادا کرتا ہوں اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آپ کو لالچ دی گئی پیسوں کی آفر کی گئی، ضمیر خریدنی کی کوشش کی گئی لیکن آپ بکے نہیں۔ امر بالمعروف کی دعوت کا مقصد نظریہ پاکستان کا تحفظ ہے قیام پاکستان کا مقصد اسلامی فلاحی ریاست تھا آپ پیسے سمیت ہر قسم کا لالچ دیئے جانے کے باوجود ثابت قدم رہے بعض لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان دین کو سیاست کیلیے استعمال کرنا چاہتے ہیں
ان کا کہنا تھاکہ مجھے بھی بڑی دیر تک پاکستان کا نظریہ نہیں پتا تھا، 18 سال کی عمر میں باہر گیا، یونیورسٹی باہر پڑھی پھر کرکٹ کھیلتا رہا، جیسے جیسے دین کی سمجھ آنی شروع ہوئی تو ایک چیز میرے ذہن میں آئی، اللہ جو مسلمانوں کو کہتا ہے وہ پاکستان میں مغرب میں نظر آتا ہے، نظریہ پاکستان مجھے پاکستان میں نہیں مغرب میں نظر آیا۔
آپ یہ بھی پسند کریں