Ultimate magazine theme for WordPress.

ایک صدی سے زائد عرصہ قبل بننے والا اصطبل ابھی تک سلامت ہے۔

0

رپورٹ :ندیم خان
ایک صدی سے زائد عرصہ قبل بننے والا اصطبل ابھی تک سلامت ہے

انگیرز راج کے وقت سرکاری گھوڑوں کے لئے بنائے جانا والا یہ اصطبل، صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں واقع ہے۔ اصطبل کی بیرونی دیوار پہ اسکی تعمیر کی تاریخ 1905 درج ہے۔ یہ اصطبل آج بھی سندھ پولیس کے زیر استعمال ہے جہاں گھوڑوں کو رکھا اوران کی پرورش کی جاتی ہے۔

جیکب آباد کے ایک مقامی پولیس اہلکار بتاتے ہیں کہ “انگریزوں کا بنایا گیا اصطبل آج کی بنائی گئی عمارتوں سے کافی مظبوط ہے ۔” انہوں نے یہ موازنہ اپنے پولیس اسٹیشن کی عمارت سے کیا جو کہ اب مخدوش حالت میں ہے۔ پولیس اہلکار کے مطابق مزکورہ پولیس اسٹیشن کی عمارت کی تعمیر دس سال قبل کی گئی ہے۔ جبکہ ساتھ ہی میں قائم انگریز راج کے وقت میں تعمیر کیا گیا پولیس اسٹیشن کی حالت آج بھی اچھی ہے۔

جیکب آباد شہر کا نام برطانوی راج کے دوران ایڈمنسٹریر مسٹر جیکب کے نام سے منسوب ہے۔ جیکب آباد شہر کا شمار پاکستان کے گرم ترین علاقوں میں ہوتا ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.