Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

ہرنائی: یوفون ٹاور کی 92 روز سے بندش، صارفین شدید مشکلات سے دوچار

ہرنائی کے علاقے پان غر میں گزشتہ 92 روز یعنی تقریباً تین ماہ سے یوفون کمیونیکیشن ٹاور کی بندش کے باعث ضلع بھر میں یوفون فور جی ڈیٹا اور کالنگ نیٹ ورک مکمل طور پر معطل ہے، جس سے صارفین کو انتہائی سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

یوفون فور جی ڈیٹا بند ہونے کے بعد اب ہرنائی میں یوفون پر کال کرنا بھی تقریباً بند ہونے کے قریب ہے۔ یوفون کمپنی کا نیٹ ورک ہرنائی میں اب ایک مذاق بن چکا ہے۔

اس حوالے سے نہ تو یوفون کمپنی کی جانب سے ہرنائی میں فور جی نیٹ ورک بحال کرنے کی کوئی کوش کی گئی ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں اب تک کوئی پیش رفت ہوئی ہے۔

تقریباً تین ماہ قبل 25 جولائی 2026 کو ہرنائی کے علاقے پان غر پہاڑ پر نصب یوفون کمیونیکیشن ٹاور میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے پورے ضلع ہرنائی میں یوفون ڈیٹا اور فور جی نیٹ ورک بند ہوا تھا۔ تاہم، اس بندش کو تقریباً 92 روز گزر جانے کے باوجود یوفون کمپنی کی جانب سے بحالی کا کوئی کام نہیں کیا گیا۔

جس کے باعث ضلع ہرنائی میں یوفون صارفین اور کاروباری طبقے کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ہرنائی کے عوام نے یوفون کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو اپنا نیٹ ورک درست کرے یا پھر پورے ہرنائی سے اپنے سسٹم اور ٹاورز ختم کر کے کہیں اور لے جائے۔

اس حوالے سے ہرنائی کی سیاسی شخصیات، سماجی رہنماؤں اور تاجر برادری نے بھی یوفون فور جی ڈیٹا اور کالنگ سسٹم کو فوری طور پر ہرنائی میں بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.