Ultimate magazine theme for WordPress.

عثمان خان کاکڑ بے خوف ہوکر مظلوم عوام کی ترجمانی کی.غلام نبی مری

0

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی وفات کو بلوچستان کیلئے بھاری نقصان قراردیتے ہوئے کہاہے کہ موصوف نے ہمیشہ محکوم اقوام کیلئے آواز بلند کی اور ساری زندگی سیاسی جدوجہد میں گزاری اور بے خوف ہوکر مظلوم عوام کی ترجمانی کی، عثمان خان کاکڑ زمانہ طالب علمی سے لیکر آخری دم تک نظریاتی، قومی، طبقاتی،آئینی اور جمہوری سیاست کے علمبرداررہے

انہوں نے اپنی پوری زندگی مظلوم طبقات کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے گزاری ان کی آئینی، قانونی، جمہوری،قومی اور طبقاتی جدوجہدان کی زندگی کی آخری سانس تک ان کا اثاثہ رہی اور انہوں نے کسی بھی ڈکٹیٹر اور غیر آئینی اقدام کی کبھی حمایت نہیں کی ان کی اچانک موت پر پورے ملک کے آئین، قانون اور جمہوریت پسند اور طبقاتی جدوجہد کرنے والے مظلوم عوام غمزدہ ہیں

ان کی خلاء مدتوں پوری نہیں ہوگی۔پی ڈی ایم کی تحریک ایک نڈر رہنما سے محروم ہوگئی ہے عوام کی موثرنمائندگی کرنے والی شخصیت کی ابدی جدائی سے جمہوری قوتوں کو بڑا دھچکہ پہنچا ہے ،عثمان خان کاکڑ عملی سیاست پر یقین رکھتے تھے اور ہمیشہ عملی سیاست کے ذریعے ہی آمرانہ قوتوں کے خلاف جدوجہد اور پشتون ،بلوچ،سرائیکی ،سندھی ودیگر کیلئے عالم بلند کرتے رہے ،انہوں نے قومی وسائل پر واک واختیار کیلئے جوجدوجہد کی وہ ہمیشہ یاد رہے گی ،

انہوں نے قومی سیاست میں جو کردارادا کیا وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جس انداز میں عثمان کاکڑ کو ہم سے جدا کیا گیا یہ ان لوگوں کاوطیرہ ہے کہ قومی سیاسی جدوجہد کا حصہ رہنے والے چیدہ چیدہ لوگوں کو مختلف سازشوں کانشانہ بنا کر قومی تحریکوں کو ان نڈر وبے باک رہنمائوں سے محروم کیا گیا جو دو ٹوک موقف رکھتے ہیں ،عثمان کاکڑ ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کیلئے سیسہ پلائی دیوار کا کردارادا کرتے ہوئے اپنے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے جدوجہد کی ۔ان کی جدوجہد کوسلام پیش کرتے ہیں ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی عثمان خان کاکڑ کی اہل خانہ اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے کارکنوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہے ،یہ غم صرف پشتونخوامیپ یا ان کے اہل خانہ کا نہیں بلکہ تمام محکوم ومظلوم اقوام کا غم ہے یہ تمام سیاسی وجمہوری لوگوں کے نظریات کانقصان ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ قومی رہنمائوں کے بہیمانہ قتل کی آزادانہ تحقیقات کراکر ایسے المناک حادثات کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اور بلوچ،سندھی ،سرائیکی پشتون قومی رہنمائوں کو راستے سے ہٹانے کے ایسے سازشوں کا ادراک وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.