Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

کوئٹہ بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے نتائج کا اعلان کردیا کوئٹہ بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے نتائج کا اعلان کردیا

بورڈ کے مطابق امتحان میں مجموعی طور پر 99 ہزار 946 طلبہ و طالبات نے شرکت کی جن میں سے 88 ہزار 944 کامیاب قرار پائے، اِس طرح مجموعی کامیابی کا تناسب 89 فیصد رہا۔

 

نتائج کے مطابق اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ کی طالبہ عائشہ خان دختر غضنفر علی نے 1067 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

 

اِسی طرح بی آر سی کالج لورالائی کے طالب علم رسد خان ولد نعمت اللہ نے 1064 نمبروں کے ساتھ دوسری جب کہ اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ کی طالبہ سعدیہ دختر طاہر کامران نے 1061 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

بورڈ کے اعداد و شمار میں یہ بھی بتایا گیا کہ بارہویں جماعت کے 53 ہزار 590 اور گیارہویں جماعت کے 46 ہزار 356 طلبہ و طالبات امتحان میں شریک ہوئے، بارہویں جماعت کے 49 ہزار 42 جب کہ گیارہویں جماعت کے 39 ہزار 902 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

 

مزید برآں اعلان کردہ نتائج کے مطابق بارہویں جماعت کی کامیابی کا تناسب 91.5 فیصد جب کہ گیارہویں جماعت کی کامیابی کا تناسب 86.1 فیصد رہا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.