Ultimate magazine theme for WordPress.

نواز شریف جلد پاکستان واپس آئیں گے‘وزیراعظم کا اعلان

0

الجزیرہ ویب ڈیسک

عمران خان مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں، عمران خان کی اربوں روپے کی کرپشن پر قانون اپنا راستہ لے گا۔ شہبازشریف کا بیان

اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں، عمران خان کی حکومت نے ترقی کے بجائے ملک دشمن اقدامات کیے، ملک کو آئی ایم ایف کے جال میں پھینکنے کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، نواز شریف جلد پاکستان واپس آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں آشیانہ میں میری بیگناہی ثابت ہوئی، عمران خان نے مجھ سمیت پارٹی رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات قائم کیے، آج وقت نے ثابت کیا کہ ہم بیگناہ تھے اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنے، لیکن عمران خان توشہ خانہ، فارن فنڈنگ اور القادر ٹرسٹ میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، عمران خان مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں، عمران خان کی اربوں روپے کی کرپشن پر قانون اپنا راستہ لے گا جب کہ نواز شریف جلد پاکستان واپس آئیں گے، وقت نے ثابت کردیا کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافی اور ظلم ہوا۔

خیال رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے، جس میں نیب نے وزیراعظم شہباز شریف کو بے گناہ قرار دے دیا، نیب کی رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف کرپشن کے ثبوت نہیں ملے، شہباز شریف کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے ثبوت بھی نہیں ملے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، سرکاری خزانہ کو کوئی نقصان پہنچا اور نہ ہی شہباز شریف نے کوئی فائدے حاصل کیے، دوبارہ انکوائری کی گئی لیکن ثبوت نہیں ملے، ریکارڈ اور ثبوت سے ثابت ہوتا ہے کسی پبلک ہولڈر نے کسی قسم کے فائدے حاصل نہیں کیے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کے وکیل نے بتایا کہ نیب نے شہباز شریف اور دیگر کو آشیانہ اقبال ریفرنس میں کلین چٹ دے دی ہے، بریت کی درخواستوں پر آج بھی حتمی دلائل دینے کیلئے تیار ہیں، جس پر احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس پر مزید سماعت 27 مئی تک ملتوی کر دی ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف اور دیگر کی بریت کی درخواستوں پر حتمی دلائل طلب کرلیے۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.