Ultimate magazine theme for WordPress.

سینے میں بہت سے راز ہیں، ریاست خطرے میں پڑگئی تو زبان کھولوں گا،وفاقی وزیر جاوید لطیف

0

 الجزیرہ ویب ڈیسک

کوئی عمران خان کو ملک سے باہر بھیجنے کی جرات نہ کرے، جاوید لطیف کی وارننگ
اداروں میں بیٹھے جو لوگ سیاست نہیں کرسکتے وہ سیاست کروا رہے ہیں، سینے میں بہت سے راز ہیں، ریاست خطرے میں پڑگئی تو زبان کھولوں گا،وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس
لاہور مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے وارننگ دی ہے کہ کوئی عمران خان کو ملک سے باہر بھیجنے کی جرات نہ کرے، سینے میں بہت سے راز ہیں، ریاست خطرے میں پڑگئی تو زبان کھولوں گا، اب نہیں تو کبھی نہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداروں میں بیٹھے جو لوگ سیاست نہیں کرسکتے وہ سیاست کروا رہے ہیں، 9 اور 10 مئی کے واقعات کی سہولتکاری ریاستی اداروں سے ریٹائر ہونے والے لوگ اور عالمی ادارے کر رہے

تھے، یہ وہی کردار ہیں جنہوں نے 2017 میں پاکستان کی تباہی کی بنیاد رکھی۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عمران خان کی سہولت کاری بیرون ملک سے ہو رہی ہے، کیا دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ سیاست نہیں کر رہے؟ کیا پہلے پاکستان مخالف قوتوں کے اس طرح خطوط آئے؟ نواز شریف اور اس کی فیملی کے ساتھ جو کچھ کیا گیا کیا اس پر کوئی خط آیا؟ 2018 میں جب آر ٹی ایس بیٹھا تھا کیا کوئی خط آیا تھا؟۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر آپ مذہبی ٹچ دینے والوں کو چھوڑ دیں گے تو دفاعی تنصیبات پر حملہ ہونا ہی تھا، کیا افسوس اور مذمت سے ریاست کے دفاع کا جو مذاق اڑا ہے وہ واپس آئے گا، پاکستان میں انتشار کا جو بیج بویا گیا تھا آج وہ درخت بن چکا ہے، سیاسی قیادت کے سینوں میں بہت سے راز ہیں، اگر میری ریاست خطرے میں پڑ گئی تو میں زبان پر لگا تالا کھولوں گا۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو بیرون ملک بھیجنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، مسلم لیگ ن مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے، حکمرانوں کے خاندانوں میں کون ہے جس نے ملک کیلئے قربانی دی؟ ہماری چھ نسلوں نے ملک وقوم کیلئے قربانی دی، پی ٹی آئی نے واضح کہا 9 مئی کی تحقیقات کرائیں، عمران خان نے 27 سال پی ٹی آئی کو پرامن طریقے سے چلایا، پارٹی چھوڑنے والوں پر شدید دبا ہے ان سے کوئی گلہ نہیں اور عمران خان کسی صورت بیرون ملک نہیں جائیں گے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.