Ultimate magazine theme for WordPress.

عمران،جتھوں کے سہولت کارملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں،مریم اورنگزیب

0

 الجزیرہ ویب ڈیسک

عمران،جتھوں کے سہولت کارملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں،مریم اورنگزیب

9مئی ملکی تاریخ کا سیاہ دن، عمران کے کام سے دشمن خوش ہوا،فرانسیسی چینل نے پی ٹی آئی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا ہے، بیان

اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور جتھوں کی سہولت کاری کرنے والے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، 9مئی ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا، عمران خان کے کام سے دشمن خوش ہوا،فرانسیسی چینل نے پی ٹی آئی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا ہے۔

ایک بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ 9 مئی سانحہ سوچی سمجھی سازش کے تحت عمران خان کی منصوبہ بندی سے کرایا گیا،پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کارکنوں کو مشتعل کرتی رہی،زمان پارک 9مئی کے دہشت گردوں کی پناہ گاہ بنی ہوئی ہے، اگر زمان پارک میں مسلح جتھے اور دہشت گرد نہیں تو تلاشی لینے دیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کا جواب مانگنے پر 9مئی کا سانحہ پیش آیا، مذمت کرنے سے جان نہیں چھوٹے گی، مذمت اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کے لیے کی گئی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے وہ کام کیا جس سے دشمن خوش ہوا، 9مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا، پوری قوم کے دل دکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں پی ڈی ایم کے اقدامات انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی، کیا پولیس پر پیٹرول بم پھینکنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں؟، عمران خان نے سیاسی مخالفین کو موت کی چکیوں میں رکھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کے جتھوں کی سہولت کاری کرنے والے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، شرپسندوں نے شہداء کی یادگاروں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں لوگوں کے آنے اور جانے سے مجھے فرق نہیں پڑتا، لوگ اپنے ضمیر کی آواز پر پی ٹی آئی چھوڑ کر جا رہے ہیں، پی ٹی آئی چھوڑنے والے کہہ رہے ہیں 9مئی کے واقعات کا دفاع نہیں کر سکتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کا بیانیہ جھوٹا ہے، فرانس کے چینل نے بھی پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 19مئی کو عمران خان نے ٹوئٹ کیا، تصویر لگا کر رینجرز اور پولیس کو بدنام کیا، پولیس والے نہیں بلکہ تم بربریت کرتے ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جب قانون پر عمل کیا جاتا ہے تو جھوٹی تصویر سے انسانی حقوق کی پامالی کا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، عوام بھیڑ بکریاں نہیں کہ آپ کے جھوٹ پر یقین کرلیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.