کوئٹہ: رکنِ اسمبلی مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ محکمہ کھیل میں بھرتیاں کسی رکنِ صوبائی اسمبلی کو خوش کرنے یا کسی کی خواہش پوری کرنے کے لیے نہیں بلکہ میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اسمبلی میں کسی کی خواہشات پوری کرنے نہیں بلکہ عوامی مفادات کے تحفظ اور میرٹ کے فروغ کے لیے آئی ہیں۔


