نواب اسلم رئیسانی: بلوچ لاپتہ افراد اور زیرِحراست افراد کے معاملے میں بھی اعتماد سازی اور انصاف کو ترجیح دی جائے، ریاست و عوام کا اعتماد ہی پائیدار استحکام کی بنیاد ہے۔
نواب اسلم رئیسانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے معاملے میں اعتماد بحال کرنے کی کوشش نظر آتی ہے، اسی طرح بلوچ لاپتہ افراد، بلوچ یکجہتی کمیٹی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے زیرِحراست افراد کے معاملات میں بھی ریاست کو انصاف، قانون کی یکساں بالادستی اور اعتماد سازی کو ترجیح دینی چاہیے۔ ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد ہی پائیدار استحکام کی بنیاد ہے۔

