Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

مستونگ میں خواتین کا احتجاج، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنے سے ٹریفک معطل

مستونگ میں گیس اور بجلی کی بندش اور دیہی علاقوں کو جانے والے راستوں کی بندش کے خلاف خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔ احتجاج میں کریز سور، کریز نوٹھ، تلدرے خان اور ملحقہ علاقوں کی خواتین شریک ہوئیں۔ مظاہرین نے شاہراہ پر دھرنا دے کر آمدورفت روک دی، جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

احتجاج کرنے والی خواتین کے مطابق گزشتہ روز سے ان کے علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہے جبکہ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے بھی معمولات زندگی متاثر کر رکھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر دیہات کو جانے والے راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں، جس سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

مظاہرین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گیس اور بجلی کی فراہمی فوری بحال کی جائے اور دیہی علاقوں کے راستے کھولے جائیں۔ خواتین نے واضح کیا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ اس دوران سٹی پولیس کے ایس ایچ او نے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش بھی کی۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.