Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

بلوچستان کے قدرتی وسائل اور ساحلی پٹی پر پہلا حق عوام کا ہے، مولانا واسع۔

جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام چمن میں منعقدہ قائد جمعیت زندہ باد کانفرنس کے دوران دیا گیا، جہاں مولانا عبدالواسع نے بلوچستان کے معدنی وسائل، ریکوڈک اور ساحلی پٹی سے متعلق حکومتی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔

مولانا عبدالواسع نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز کے نام پر ایسے قوانین اور پالیسیاں قابل قبول نہیں جن کے نتیجے میں مقامی آبادی اپنے ہی وسائل سے محروم ہو جائے۔ ریکوڈک سمیت تمام معدنی منصوبوں میں مقامی لوگوں کے حقوق اور صوبائی اختیار کو ترجیح دی جائے۔

انہوں نے چمن سمیت سرحدی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کی بندش پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہزاروں خاندانوں کے روزگار متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت سرحدی تجارت کو قانونی بنیادوں پر بحال کرے اور مقامی آبادی کو معاشی تحفظ فراہم کرے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.