حکومت کتنے محاذوں پر لڑے گی؟ دہشت گردوں، ٹی ٹی پی، بی ایل اے، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے بعد اب مجھ سے بھی لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف دہشت گردوں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف لڑ رہی ہے، جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی اور جے یو آئی سے بھی محاذ آرائی جاری ہے۔ اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نے ان کے خلاف بھی لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آخر کتنے محاذوں پر لڑے گی، ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سیاسی محاذ آرائی کے بجائے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔

