Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

ہم منصب شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کا ٹیلیفون پر رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔18جولائی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ہفتہ کو کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح نے اپنے ملک کی سرزمین پر جاری حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں گے اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔شیخ جراح نے خطے میں مذاکرات کے فروغ اور استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ثالثی پر مبنی کردار کو بھی سراہا۔

 

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فوری کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی کا قیام اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ انہوں نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت جنگ بندی سے متعلق وعدوں کی پاسداری اور ایسی کسی بھی کارروائی سے گریز پر بھی زور دیا جو کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بنے۔گفتگو کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.