بدمعاشوں،مجرموں کا گروہ قوم پر حاوی ہوچکا ہے،عمران خان
الجزیرہ ویب ڈیسک
لاہور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ بدمعاشوں اور مجرموں کا گروہ قوم پر حاوی ہوچکا ہے۔
ایک ٹوئٹ میں عمران خان کہا کہ اخلاق و اقدار سے یکسر عاری،بدمعاشوں، مجرموں اور احمقوں پر مشتمل ایک گروہ پوری طرح قوم پر حاوی ہوچکا ہے، وقت آگیا ہے کہ پوری قوم اس کیخلاف آواز بلند کرے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک تاریخ کی بلند ترین مہنگائی اور تیزی سے بڑھتی بیروزگاری کے ساتھ بدترین معاشی بحران کی دلدل میں دھنس رہا ہے۔
ان حالات میں اقتدار پر قابض گروہ اپنی تمام تر توانائیاں ملک کی سب سے بڑی اور وفاقی سطح کی واحد سیاسی جماعت کو جبر و فسطائیت سے کچلنے کی منصوبہ بندی پر مرکوز کئے ہوئے ہے۔