مولانا ہدایت الرحمٰن نے میڈیا کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں چپل چوری ہونا بھی خبر بن جاتا ہے، لیکن بلوچستان میں انسان لاپتہ ہوتے ہیں اور ان کے معاملے کو میڈیا پر جگہ تک نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینلز ایک ڈکٹیٹر کے دور میں قائم ہوئے، مگر اس وقت بھی آج جیسی پابندیاں اور غلامی دیکھنے میں نہیں آئی۔

