کوئٹہ: بڑھتی مہنگائی میں لاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدری
تاجر رہنما کاشف حیدری نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی مشکلات کے پیش نظر لاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر مزید پابندیاں عائد کرنا ناقابلِ برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کرنے سے تاجر برادری کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔ حکومت تاجروں کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کرے اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی کو یقینی بنائے۔
