کوئٹہ (الجزیرہ ویب ڈیسک) مشرقی بائی پاس گوبر میدانی ریلوے پٹری کے قریب سیکورٹی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ۔دھماکے سے دو راہگیر زخمی۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس گوبر میدانی ریلوے پٹری کے قریب قائم سیکورٹی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ ہوا۔ حملے کے نتیجے میں دو راہگیروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے کی جگہ پر سیکورٹی اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس حوالے سے سیکورٹی اہلکار جائے وقوع پر مزید تفتیش کررہے ہیں۔