بھارت نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے بیانیے کی حمایت کرتے ہوئے ایل او سی پر اس کی ویڈیوز چلادیں، جسے پاکستان مخالف اقدام قرار دیا گیا
کشمیری عوام کی جانب سے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے بیانیے کو مسترد کیے جانے کے بعد بھارت کی جانب سے مبینہ حمایت سامنے آ گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 13 اور 14 اگست کو مقبوضہ کشمیر کے کیرن سیکٹر میں بھارتی فوج نے کالعدم کمیٹی سے متعلق ویڈیوز بڑی اسکرینوں پر چلائیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایل او سی کے قریب اس نوعیت کا مواد نشر کرنا بھارت اور کالعدم کمیٹی کے مبینہ گٹھ جوڑ کو مزید نمایاں کرتا ہے۔
دوسری جانب بھارت کے یومِ آزادی پر کنٹرول لائن کے دونوں جانب یومِ سیاہ منایا گیا۔ مظفرآباد کے آزادی چوک اور میرپور سمیت مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، جبکہ نیلم، نکیال اور سماہنی میں بھی شہریوں نے احتجاج کیا۔
مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر یومِ سیاہ منایا گیا، جبکہ بھارتی انتظامیہ نے احتجاج روکنے کے لیے سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں سخت پابندیاں نافذ کر دیں

