Ultimate magazine theme for WordPress.

( الجزیرہ ویب ڈیسک)

0

ملکی حالات کسی کے حق میں نہیں،پنجاب بڑا بھائی بن کر سچ بولنا شروع کرے،نوابزادہ خالد مگسی

معاملات سنبھالے نہیں جاتے تو ایک بلوچستان کے قبائلی طرز جرگہ بلائیں وہ مسئلے حل کرائیں گے،رکن قومی اسمبلی

پنجاب میں کورکمانڈر لوگوں کی منت کرتے ہیں کاش بلوچستان میں بھی کوئی کورکمانڈر ہوں جو لوگوں کی منت کرے

کوئٹہ ( الجزیرہ ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ خالد مگسی نے کہاہے کہ ملکی حالات کسی کے حق میں نہیں،معاملات سنبھالے نہیں جاتے تو ایک بلوچستان کے قبائلی طرز جرگہ بلائیں وہ مسئلے حل کرائیں گے،پنجاب میں کورکمانڈر لوگوں کی منت کرتے ہیں کاش بلوچستان میں بھی کوئی کورکمانڈر ہوں جو لوگوں کی منت کرے ان خیالات کااظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

نوابزادہ خالد مگسی نے کہاکہ شکر ہے کہ پنجاب کو بھی احساس ہوا کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے تین سے چار دن ایک شخص کو کھلی چھوٹ اور آزادی دی گئی ہے یہ آزادی کسی اور طرف اللہ نہ کرے لے جائیں یہ ہماری سمجھ سے بالاتر ہے پاکستان آج کس طرف جارہاہے بلوچستان میں کوئی بلوچ کھمبے کے ساتھ کھڑا ہوا دیکھے پھر کہیں گے کہ بجلی کے کھمبے کو اڑا دے گا یہاں جو بھی کرو لو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،جناح ہاؤس کو جلایاگیا کاش کہ بلوچستان میں بھی جناح ہاؤس کی طرح مومبتیاں جلادیتے افسوس کی بات ہے کہ کسی کو شرم بھی نہیں آرہی حکومت ایک کمیشن بنائیں کہ ملک میں بسنے والے تمام افراد میں اتنا فرق کیوں ہے اگر آپ لوگ ملک سنبھال نہیں سکتے تو ملک کو بلوچستان کے حوالے کرے ہم قبائلی جرگہ بلا کر اداروں سمیت تمام مسئلے حل کرسکتے ہیں یہاں ناانصافیاں ہورہی ہے ملک کو سنگین بحرانوں کی طرف لے جایاجارہاہے ملک کو بچانے کیلئے ہم سب کو مل بیٹھ کر کردارادا کرناہوگااورناانصافیوں کا ازالہ کرنا اشد ضروری ہے پنجاب کیلئے ساس بہو آجاتی ہے ہمارے لئے نہیں پنجاب میں کور کمانڈر لوگوں کو منت کررہے ہیں کاش بلوچستان میں بھی ایسی منت کرلیتے ملک میں جس قسم کی سیاست اور رویہ اپنائے گئے ہیں ہمیں ڈوبا دے گا اور عوام سے ملک جڑ جاتاہے یہ ملک عوام ہی مضبوط بناسکتاہے پنجاب ہمارا بڑا بھائی ہے وہ بھی بڑے بھائی کا کردار ادا کرتے ہوئے سچ بولناشروع کریں۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.