Ultimate magazine theme for WordPress.

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند/ پریس کانفرنس

0

 کوئٹہ (الجزیرہ ویب ڈیسک) ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند/ پریس کانفرنس

شاہرگ میں مزدوروں کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند

حکومت بلوچستان کی جانب سے واقعے کے فوراً بعد مؤثر اقدامات کئے گئے، ترجمان صوبائی حکومت

شہداء کی میتوں کی منتقلی اور زخمیوں کا علاج یقینی بنایا گیا، ترجمان بلوچستان حکومت

بعض عناصر کی جانب سے حکومت بلوچستان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، ترجمان حکومت بلوچستان

شہداء کی میتیوں کو پورے احترام کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں کو بھیجوایا گیا، ترجمان صوبائی حکومت

چندے کے ذریعے ایمبولینس کی باتیں بے بنیاد ہیں، ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ میں صفائی کا جدید نظام متعارف کروا رہے ہیں، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند

پہلی بار پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت صفائی کا عمل آؤٹ سورس کیا گیا ہے ، ترجمان بلوچستان حکومت

گزشتہ روز کوئٹہ شہر سے 2300 ٹن کچرا اٹھایا گیا، ترجمان بلوچستان حکومت

ماضی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اوسط 500 ٹن یومیہ تھی، ترجمان صوبائی حکومت

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں بغیر اضافی لاگت کے نمایاں بہتری آئی ، ترجمان بلوچستان حکومت

بلوچستان کے تعلیمی نظام میں شفافیت لانے کے لیے سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں، ترجمان صوبائی حکومت

میٹرک امتحانات میں نقل کے خاتمے کے لیے سخت نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترجمان بلوچستان حکومت

امتحانی مراکز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جاررہی ہے، ترجمان بلوچستان حکومت

تمام محکموں کے افسران امتحانی مراکز کی نگرانی پر مامور ہیں، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند

بلوچستان کے طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے، ترجمان صوبائی حکومت

سوئی میں حکومت بلوچستان اور پی پی ایل کے درمیان تاریخی معاہدہ ہے ، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند

پی پی ایل علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گا، ترجمان صوبائی حکومت

ڈیرہ بگٹی کے بچوں کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم دی جائے گی ، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند

ہر سال 50 طلبہ کو لارنس کالج اور کیڈٹ کالج حسن ابدال میں اسکالرشپ دی جائے گی، ترجمان صوبائی حکومت

ہر سال 14 مقامی ڈپلومہ ہولڈرز اور 7 انجینئرز کی بھرتی ہوگی ، ترجمان صوبائی حکومت

پی پی ایل سالانہ 50 نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے لیے خصوصی تربیت کے لئے وسائل دے گی ، ترجمان بلوچستان حکومت

سوئی ماڈل سٹی کو روزانہ 10 لاکھ گیلن صاف پانی عوام کو دیا جائے گا ، ترجمان صوبائی حکومت

ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے گیس فلیئرنگ کا مقام 10 کلومیٹر دور منتقل کیا جائے گا، ترجمان بلوچستان حکومت

پی پی ایل ڈیرہ بگٹی کی تمام پرانی سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش اور جدید سہولیات فراہم کرے گا، ترجمان صوبائی حکومت

پی پی ایل میں تمام بھرتیاں مکمل میرٹ پر ہوں گی، ترجمان صوبائی حکومت

کسی بھی سفارش کو قبول نہیں کیا جائے گا، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند

بلوچستان کے قدرتی وسائل رکھنے والے علاقوں کی آمدنی وہیں خرچ کی جائے گی ، ترجمان بلوچستان حکومت

پی پی ایل واجب الادا ساٹھ ارب روپے ادا کرے گی ، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند

معاہدہ سوئی اور بلوچستان کے عوام کے لیے ترقی اور خوشحالی کی نوید ہے، ترجمان بلوچستان حکومت

حکومت بلوچستان عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند

ترقی کے سفر میں کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کی پریس کانفرنس

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.