سریاب روڑ پر دو گروپوں کے تصادم سے پانچ افراد جاں بحق
کوئٹہ(الجزیرہ ویب ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے سریاب میں گاہی خان چوک پر دو گروپوں میں مسلح تصادم کے دوران فائرنگ سے 4بھائی جاں بحق جبکہ2بھائیوں سمیت 12 زخمی ہوگئے۔
ایدھی حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ گاہی خان چوک پر دو گروپوں میں تصادم چار افراد جاں بحق آٹھ افراد کے زخمی ہو گئے ہیں جاں بحق افراد میں غلام فاروق ولد حاجی بور جان، محمد دین ولد حاجی بور جان، محمد حنیف ولد حاجی بور جان، نصراللہ ولد حاجی بور جان
جبکہ زخمیوں میں عبدالوحید ولد یار محمد، احمد دین ولد جعفر خان، بابل ولد بور جان، حاجی شاہنواز ولد بور جان، جلال ولد بور جان، مزمل ولد جلال خان، شیر محمد ولد یار محمد ایک خاتون ودیگرشامل ہیں۔
لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔