Ultimate magazine theme for WordPress.

ان تمام لوگوں نے مل کر اس ملک کے ہر ادراے کو تباہ کیا ہے،اعظم سواتی

0

ملک کو صرف آئین اور قانون کی پاسداری اور حکمرانی سے ہی بچایا جا سکتا ہے،اور میں ان چند لوگوں کو جو خود کو 40 سال سے آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں،اعظم سواتی

اسلام آباد سینیٹر اعظم خان سواتی نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان پیش ہوئے ہیں، اللّٰہ کا شکر ہے ملک کا ہر ذی شعور فرد اس بات پر قائم ہے کہ ملک کو صرف آئین اور قانون کی پاسداری اور حکمرانی سے ہی بچایا جا سکتا ہے،اور میں ان چند لوگوں کو جو خود کو 40 سال سے آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، یہ لوگ خود ملک کا بے تاج بادشاہ سمجھتے ہیں، ان تمام لوگوں نے مل کر اس ملک کے ہر ادراے کو تباہ کیا ہے، اس ملک کے انصاف کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ وہ قانون اور انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔کل جس طرح چیف جسٹس عطہر من اللہ نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ قانون اپنا راستہ اختیار کرے اور ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کی جائے،مجھے یہ کہنے میں بالکل کوئی شک نہیں کہ اب پاکستان کا بچہ بچہ اپنے مستقبل اور پاکستان کی جنگ لڑ رہا ہے، ہمیں ایک ایسا بہادر لیڈر ملا جو صرف ایک بات کہتا ہے کہ بلاتفریق پاکستان کے ہر شہری کو قانون اور آئین کے تابع ہونا پڑے گا، پاکستان کی ترقی کے لئے اسکے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، پی ٹی آئی کی جتنی لیڈرشپ گرفتار ہوئی ہے میں ان پر جھوٹے مقدمات کی مذمت کرتا ہوں، گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید کو ایک کمشنر نظربند کرتا ہے، میں سمجھتا ہوں اس سے بڑھ کر ذلت اور رسوائی نہیں ہوسکتی،پاکستان آگے جائے گا اور قانون اپنا راستہ خود اختیار کریگا،اور یہ سارے طاقتور قانون کے نیچے لاجائنگے، اس وقت تک ہماری حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.