اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنی شکست کو دھاندلی کے بیانیے کے ذریعے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے پیپلزپارٹی کے رہنما آج الٹی گنتی کو سیدھا کر دیں گے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی معاملات کو حقائق اور جمہوری اصولوں کے مطابق آگے بڑھانا چاہیے، جبکہ شکست کو دھاندلی سے جوڑنے کے بجائے عوامی فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے۔

